کانپور کے اے سی پی محسن خان کے خلاف شادی کا وعدہ کرتے ہوئے جنسی استحصال کا الزام – تحقیقات کا کررہے ہیں سامنا

[]

انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی )کانپور کی ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے جمعرات کو ایک اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس محسن خان  پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔

 

مذکورہ اے سی پی بھی اسی آئی آئی ٹی میں کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ متاثرہ طالبہ، جو سائبر کرائم پر تحقیق کر رہی ہے، نے دعویٰ کیا کہ ان کے تعلقات تعلیمی سرگرمیوں کے دوران شروع ہوئے اور ملزم نے شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے اسے دھوکہ دیا۔

 

ملزم، محسن خان، جو کلکٹر گنج پولیس سرکل میں تعینات تھے  نے مبینہ طور پر شادی کا وعدہ کیا، لیکن متاثرہ کو بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہے اور ایک بچے کا باپ بھی ہے۔محسن  خان نے جولائی میں آئی آئی ٹی کانپور میں سائبر کرائم اور کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ لئے تھے  متاثرہ کا کہنا ہے کہ محسن خان نے اپنی شادی شدہ زندگی چھپائی اور جھوٹے وعدے کیے۔

 

جب متاثرہ کو خان کی حقیقت کا علم ہوا تو اس نے ان سے سوال کیا۔ خان نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے کر اس سے شادی کریں گے لیکن بعد میں اپنے وعدے سے مکر گئے ۔ متاثرہ نے ان کے خلاف شکایت درج کروائی۔

 

ان الزامات کے بعد خان کو کانپور میں اپنی پوسٹ سے ہٹا کر لکھنؤ پولیس ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا تاکہ تفتیش میں کسی مداخلت کو روکا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ساؤتھ انکیتا شرما نے اس کی تصدیق کی۔

 

معاملے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈی سی پی (ٹریفک) ارچنا سنگھ کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی ہے۔ جمعرات کو دفعہ 69 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، جو جنسی استحصال سے متعلق ہے۔ پولیس کے مطابق خان، جو ڈپٹی ایس پی رینک کے افسر ہے، اس وقت تحقیقات کے تحت ہے۔

 

ذرائع کے مطابق،محسن  خان کانپور کے سائبر کرائم کے اہم تفتیشی معاملات میں شامل رہے ہیں اور پولیس افسر کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے پی ایچ ڈی پر تحقیق کر رہے تھے

 

IIT کانپور کے ڈائریکٹر، پروفیسر منندرا اگروال نے کہا، “انسٹیٹیوٹ طالبہ کو اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ہم تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور سب سے درخواست کرتے ہیں کہ طالبہ کی پرائیویسی کا احترام کریں۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *