[]
نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہاکہ ضلع رتلام میں اشتعال انگیز نعرے لگانے والوں کیخلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
بتایاگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلام کیخلاف ایک قابل اعتراض پوسٹ سامنے آنے پر وہاں مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا اور مبینہ طورپر خاطی شخص کا سر تن سے جدا کرنے کے نعرے لگائے تھے۔
یہ واقعہ 9 اگست کا بتایاجاتا ہے۔ اِس سلسلہ میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہاکہ ایسے نعرے لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اُنہیں گرفتار کرکے اُن پر این ایس اے لگایاجائے گا۔
میں واضح کردوں کہ یہ کانگریس کی راجستھان نہیں ہے، یہ مدھیہ پردیش ہے اور نعرے لگانے والوں کو 24 گھنٹے کے اندر معلوم ہوجائے گا کہ اُن کیخلاف کیا ہونے والا ہے۔