صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

[]

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں صہیونی قیدیوں کے خاندانوں نے نیتن یاہو انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں قیدیوں کی رہائی کے لئے ان کے خاندانوں نے اسرائیلی وزیر رون ڈرمر کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔

 مظاہرین نے نیتن یاہو اور امریکی حکومت سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل بھی مقبوضہ فلسطین کی صہیونی بستیوں میں نیتن یاہو انتظامیہ کے خلاف جنگ بندی کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *