تلنگانہ ہائی کورٹ نے اداکار الوارجن کو ضمانت دے دی

[]

اداکار الو ارجن کو ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ الو ارجن کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دے دی۔ پولیس نے انہیں “اے 11” کے طور پر نامزد کیا تھا اور ریماںڈ رپورٹ میں بتایا کہ انہیں دوپہر 1:30 بجے گرفتار کیا گیا۔

 

پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ درخواست پر فوری سماعت کی ضرورت نہیں اور اسے پیر تک ملتوی کیا جائے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ الو ارجن ضمانت کے لیے علیحدہ درخواست داخل کریں۔ الو ارجن کے وکیل نرنجن ریڈی نے دلیل دی کہ اسی درخواست میں عبوری ضمانت دی جا سکتی ہے۔

 

اداکار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الو ارجن ہر فلم کی ریلیز کے دن سینما تھیٹر جاتے ہیں۔ ان کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی  بتایا کہ وہ رات 9:40 پر تھیٹر پہنچے اور پہلی منزل پر بیٹھے۔ نیچے کے فلور پر ایک خاتون بھگدڑ کے دوران ہلاک ہو گئیں۔

 

پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ دوپہر میں فوری سماعت کی اجازت دینا غلط تاثر دے سکتا ہے اور سوال کیا کہ کیا درخواست پر عبوری ضمانت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے پہلے ہی الو ارجن کو تھیٹر نہ جانے کی ہدایت دی تھی، لیکن وہ اس کے باوجود گئے۔

 

الو ارجن کے وکیل نے دلیل دی کہ پولیس نے مناسب حفاظتی انتظامات نہیں کیے اور وہ عوام میں الو ارجن کو دیکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔ عدالت نے معاملے پر مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *