کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری

[]

حیدرآباد:بی جے پی کی جانب سے حیدرآباد کے قدیم شہر میں کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا . میر فراست علی باقری کی قیادت میں چارمینار حلقہ اسمبلی میں  بائیک ریلی نکالی گیی اور کارنر میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ 

میر فراست علی باقری نے کہا کانگریس حکومت کی طرف سے چھ ضمانتوں پر عمل  کرنے سے گریز عوام کے ساتھ دھوکہ ہے  حکومت نے عوام کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوۓ دھوکہ دیا .عوام کو  کانگریس کجی دھوکہ دہی سے واقف کرانے اور حکومت پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے دباؤ ڈالنے کے لئیے بی جے پی حلقہ چار مینار کی جانب سے احتجاجی بائیک ریلی نکالی گئی۔

 بائک ریلی سلطان شاہی جگدمبا مندر سے شروع ہوئی اور گولی پورہ اسکوائر، بیلہ، گھانسی بازار، پورنا پل، شاہ علی  بنڈا سے ہوتی ہوئی بیلہ اسکوائر پہنچی ۔ بعد ازاں میر فراست علی باقری ، بی جے پی چارمینار حلقہ کے کنوینر ایس پروین کمار، بی جے پی گولکنڈہ کے  صدر وی پانڈو یادو، سینئر قائدین اوم پرکاش، ٹی اوما مہیندر اور دیگر نے پراوین کمار کی صدارت میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی۔

 اور کانگریس کو دھوکہ باز جماعت قرار دیامیر فراست علی باقری نے کہا کانگریس حکومت کی چھ ضمانتوں کا عوام حکومت کے ایک سال مکمل ہوجانے کے بعد بھی انتظار کر رہے ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا عوام سے کئیے گیۓ  وعدوں پر عمل کئے بغیر جیت کا جشن منانا ستم ظریفی ہے۔ انہوں نے چھ ضمانتوں پر فوری عمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

 میر فراست علی باقری نے کہا بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی نے پارٹی قائدین اور کارکنان کو  کانگریس حکومت کی چھ ضمانتوں پر عمل آ واری میں ناکامی کے خلاف  احتجاج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 

ریاست بھر من تمام اسملی حلقوں میں حکومت کو اپنی ضمانتوں کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے دھرنے منظم کیے جاینگے  بائیک ریلیز  نکالی جےنگی اور کارنر میٹنگز منعقد کرتے ہوۓ عوام کو حکومت کی دھوکہ دہی سے واقف کرایا جاےگا ۔

 اس سلسلہ  میں چارمینار اسمبلی، بائیک ریلی اور کارنر میٹنگ نکالی گیی ہے ۔انہوں نے  تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی ایک سالہ حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے عوام سے  آیندہ  بلدی انتخابات میں کانگریس کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیا ۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *