[]
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام نے مذہبی مقامات کو محدود کرنا شروع کیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تکفیریوں نے حرم مطہر میں موجود مفاتیح الجنان اور زیارت اور دعاؤں کی دوسری کتابیں، سجدہ گاہ اور پرچم جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے تحریر الشام کے ایک وفد نے مکمل اسلامی آداب اور احترام کے ساتھ حرم کا مختصر دورہ کیا تھا۔