[]
مکہ المکرمہ: مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے دوران امام کعبہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے دوران امام کعبہ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے سبب وہ بیہوش ہوگئے۔
امام کعبہ شیخ ماہر کی طبیعت خراب ہونے پر امامِ حرم فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نماز مکمل کروائی۔
امام کعبہ شیخ ماہر کی طبیعت بلڈ پریشر میں کمی کے باعث خراب ہوئی تھی تاہم اب وہ بہتر ہیں۔