عالمی برادری صہیونیوں کے جرائم پر مجرمانہ خاموشی توڑ دے، حماس

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس نے کمال عدوان اسپتال پر صیہونی فوج کی بمباری کو نسل کشی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

 حماس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ذریعے اس اسپتال اور غزہ کے طبی ڈھانچے کے خلاف ہونے والے جرائم کی تحقیقات کرے۔
 
اس بیان میں کہا گیا کہ غاصب رجیم کی حالیہ جارحیت کے نتیجے میں 30 شہری شہید جب کہ درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *