معزورین کے “الائی-بلائی” پروگرام میں چیئرمین ایم ویریا کی شرکت۔
حیدرآباد۔26/نومبر(سفیرنیوز/صدائے حسینی)معزورین کے لیے منعقدہ پروگرام “الائی-بلائی” میں معزورین کارپوریشن کے چیئرمین متینینی ویریا نے شرکت کی انہوں نے پروگرام میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مندا کرشنا مادیگا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مندا کرشنا نے معزورین کو بی جے پی کے لیے گروی رکھ دیا اور ان کے سیاسی و مالی مفادات کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مندا کرشنا نے معزورین کے مسائل کو نظر انداز کیا اور بی جے پی کو بلاشرط حمایت کی۔ویریا نے مرکزی حکومت کی معزورین کے ساتھ کی گئی ناانصافیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے معزورین کے حقوق کے لیے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے معزورین کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروا کر ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے جن میں ملازمتیں، پنشن، اور دیگر مراعات شامل ہیں۔پروگرام میں معزورین کی 207 تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ویریا کے موقف کی حمایت کی۔