حزب اللہ کے میڈیا ترجمان محمد عفیف اسرائیل کے دہشتگرد حملے میں شہید ہوگئے

نومبر( سفیر نیوز)لبنان کے شہر راس النباء میں بعث پارٹی کے صدر دفتر کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے افسر محمد عفیف شہید ہوگئے۔

المیادین کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے راس النباء کے علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں راس النبا میں بعث پارٹی کے صدر دفتر کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ راس النبا پر فضائی حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان میں عرب سوشلسٹ بعث پارٹی کی سینٹرل کمان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت کے سیکریٹری جنرل علی حجازی اس عمارت میں موجود نہیں تھے۔

حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے افسر محمد عفیف، جو اتفاق سے نشانہ بننے والی عمارت میں موجود تھے، شہید ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *