دین عمل کا نام ہے زبانی خرچ نہیں مولانا زکی باقری

علی پور۔13/نومبر(پریس ریلیز)بروز چہارشبہ صبح 10 ںجے دارالزہرا میں بزیرِ نگرانی البلاغ فونڈیش زیر نظارت انجمنِ جعفریہ زیرِ اہتمام علی پور ایجوکیشن ٹرسٹ ایک تعلیمی سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا، سہیل احمد انجینئر نے قرآنِ مجید کی تلاوت کی الزہرا کالج کی طالبات نے نعت و منقبت پیش کیا ڈاکٹر احمد عباس صدر اے،ای،ٹی نےخیرمقدمی کلمات کہے سیدہ تشکیل رضا۔بی،اے نے نظامت کے فرائض انجام دیں، اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر حجتہ الاسلام مولانا ڈاکثر سید نی رضا مقیم امریکہ مولانا سید زاہد احمد امامِ جمعہ مسجدِ جعفریہ مولانا سید علی رضا امام جماعت مسجدِ زین العباء ڈاکٹر ناطق علی پوری رکن کرناٹک اردو اکادمی الحاج میر علی عباس انجینئر صدرِ انجمن الحاج غلام رضا سکریٹری انجمن نے شرکت کی، بحثیتِ مہمانِ اعزازی تمام اداروں کے ذمہ دار اور اسکولوں کے پرنسپل موجود رہے،امسال جن طلبہ و طالبات نے ہائی اسکول اور کالجوں میں امتیازی نمبرات حاصل کئے ان کی خدمت میں اے، ای، ٹی، کی طرف سے میمنٹو اور شال پوشی کی گئی، اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے علامہ سید محمد زکی الباقری نے فرمایا کہ علمِ دین کے ساتھ دنیاوی علم بھی بہت ضروری ہے تاکہ ملک کا اور ملت اسلامیہ کا نام دنیا میں روشن ہو علامہ نے مزید کہا کہ دینِ اسلام زبانی خرچ کا نام نہیں بلکہ مکمل عمل کا نام ہے، موصوف نے طلبہ سے خصوصی خطاب کرکے فرمایا کہ جہیز جیسی لعنت سے دور رہیں تاکہ شادیوں میں آسانیاں پیدا ہوں،علامہ نے کالج کی طالبات سے مخاطب ہوکر کہا اگر آپ کے والد سے کوئی جہیز کی مانگ کرے تو اس شادی کے لیے راضی نہ ہوں،جو لڑکا پہلے ہی اپنا ہاتھ پھیلائے اس سے کیا امید کی جاسکتی ہے، مولانا کے ان جملات سن کر موجود حاضرین نے خوشی کا اظہار کیا اور درود شریف کی تلاوت کی، الحاج ڈاکٹر سید نکیر رضا خازن اے،ای،ٹی، اور الحاج علی عباس نائبِ صدر اے،ای،ٹی، نے شکریہ ادا کیا۔ دارالزہرا ٹرسٹ کی جانب سے تمام طلبہ و طالبات کے لئے ظہرانہ کا انتظام کیا گیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *