ہوائی کے جنگل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہو گئی

[]

لاس اینجلس: امریکہ کے ہوائی میں ماوئی جزیرے کے جنگلوں میں بھیانک آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی ہے۔

جمعرات کو ماوئی کاؤنٹی کی آفیشل ویب سائٹ نے لکھا، “فائر فائٹرز آگ بجھانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، لاہینا میں ایک فعال آگ کے درمیان آج 17 اضافی اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔” اس کے ساتھ ہی آتشزدگی میں مرنے والوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے دن میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 36 بتائی گئی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ طوفان ڈورا کی تیز ہواؤں کی وجہ سے جنگل میں آگ پھیلی ہے جس سے ماؤئی جزیرے پر واقع سیاحتی مقام لاہینا کا ایک حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

حکام نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کاؤنٹی کے حکام نے پہلے جاری کی گئی ایک ریلیز میں کہا تھا کہ آگ سے لاہینا شہر میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح جنگل کی 80 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹس نے لاہینا اور پلیہو اور اپ کنٹری ماؤئی میں آگ پر قابو پانے کی اطلاع دی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کی صبح ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ کو آفت قرار دیا ہے۔

ہوائی کے گورنر جوش گرین نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ماوئی میں ہیں۔ لاہینا میں جائے وقوعہ پر ایک ویڈیو تقریر میں مسٹر گرین نے کہا کہ ‘ایک ہزار سے زیادہ عمارتوں کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *