علی پور میں سالانہ مجالسِ عزا کے ضمن میں اجلاس د
علی پور۔3/نومبر (پریس ریلیز) ہر سال کی طرح امسال بھی زیرِ نگرانی علامہ سید محمد زکی الباقری زیرِ اہتمام دارالزہرا ٹرسٹ زیرِ نظارت انجمنِ جعفریہ و البلاغ فونڈیش بتعاونِ مومنینِ علی پور چہار روزہ بتاریخ 13 تا 16 نومبر مجالسِ عزا بسلسلہء شہادتِ بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بنتِ جگر گوشہء رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ہے، ان مجالسِ عزا سے علماء و خطباء خصوصی طور عالمی شہرت یافتہ خطیب و عالم سرپرستِ اعلیٰ علی پور علامہ سید محمد زکی الباقری اور حجتہ الاسلام مولانا ڈاکٹر سید نبی رضا صاحب خطاب فرمائینگے، ڈاکٹر ناطق علی پوری نظامت کے فرائض انجام دینگے، بروز اتوار 17 نومبر سہ پہر 4 بجے جشنِ امامِ زین العابدین علیہ السلام منعقد ہوگا جس میں ذاکرین کرام شعرائے بزمِ میثم کے علاوہ بیرونی شعراء بھی کلام پیش کریں گے، ان ایام میں کئی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ،سجادیہ فری میڈیکل کیمپ، ایجوکیشن کانفرنس، بزمِ زہرا سیمینار وغیرہ، اس سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مولانا سید زاہد احمد صاحب امام جمعہ مولانا سید اظہر حسین عابدی رکن وقف بورڈ مولانا سید علی رضا امام جماعت مسجدِ زین العباء الحاج میر علی عباس انجینئر صدر انجمنِ جعفریہ الحاج غلام رضا معتمدِ انجمن جعفریہ میر حسنین رضا صدر دارالزہرا ٹرسٹ زوار میر عباس علی سکریٹری کے علاوہ کئی کمیٹیوں کے ذمہ دار موجود تھے،یاد رہے کہ ان مجالس میں شریک ہونے کے لئے ملک بھر سے محبانِ اہلِ بیت اطہار تشریف لاتے ہیں ان سب مہمان حضرات کے لئے قیام و طعام کا انتظام بھی کیا جاتا ہے