شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریالی

انجمن معصومین کی جانب سے شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریالی

حیدرآباد۔3/اکتوبر (سفیر نیوز) حزب اللہ کے رہنما شہید قدس ومقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر شہر حیدرآباد میں انجمن معصومین کی جانب سے بارگاہ انجمن معصومین پنجتن کالونی تا میدان غدیر دارالشفاء الاوہ سرطوق مبارک احتجاجی ریالی نکالی گئی۔ ریالی کے دوران نوجوانوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے لگائے اور مرجیعت آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ سیستانی، اور سید حسن نصراللہ کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ریالی سے قبل اراکین انجمن معصومین کی جانب سے بارگاہ معصومین میں شہید کی ایصال ثواب کے لیے مجلس منعقد ہوئی جس سے مولانا سید لقمان موسوی نے خطاب کیا بعد مجلس کینڈل مارچ کی شکل میں احتجاجی نکالی گئی ریالی میں اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں کونسل جنرل جمہوریہ اسلامی ایران برائے حیدرآباد آقا مہدی شارخی، مولانا سید لقمان حسین موسوی امام جمعہ مسجد جعفری، مولانا حننان رضوی، مولانا مرزا عسکری علی بیگ، مولانا مسعود جعفری، امام جماعت مسجد معصومین، اور سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی و سفیر ٹی وی شامل تھے۔اس کے علاوہ ریالی میں میر صابر علی زوار بانی انجمن معصومین مرحوم کے فرزند جون بن صابر، فرخ جلال، میر کوثر علی، حیدر علی، ذاکر اہلیبیت سید حسین رضوی کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔ مولانا مرزا عسکری علی بیگ کے خطاب اور مولانا مسعود جعفری کی دعا کے ساتھ ریالی کا اختتام ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *