ہندوستانی کھلاڑیوں کی جرسی پر ’پاکستان‘ ہوگا

[]

ممبئی: ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے دوران یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام لکھا جائے گا۔

30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے کچھ میاچس پاکستان اور باقی سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ اگرچہ ٹورنامنٹ کا مرکزی میزبان پاکستان ہے لیکن ہندوستان نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گی۔

پاکستان ایشیا کپ کا مرکزی میزبان ہے اس لئے ٹیموں کو اپنی جرسیوں پر پاکستان کا نام لکھنا پڑسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیم انڈیا کی جرسی پر پاکستان کا نام لکھا جاسکتا ہے۔ ہندوستان کی جرسی پر پاکستان کا نام ایشیا کپ کے لوگو کے بالکل نیچے ہوگا۔ تاہم ابھی تک سرکاری طورپر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 2 ستمبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان یہ زبردست میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کیلئے ہاؤس فل اسٹیڈیم متوقع ہے۔

گروپ مرحلے کے علاوہ سوپر 4 مرحلہ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں سوپر 4 کیلئے کوالیفائی کرتی ہیں تو دونوں کے درمیان ایک اور میچ دیکھا جاسکتا ہے۔

سوپر 4 کے علاوہ فائنل میں بھی دونوں کے درمیان ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔ اس طرح ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان صرف ایک بار نہیں بلکہ تین بار آمنے سامنے آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرا میچ سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ زیادہ تر ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *