عدم اعتماد کی تحریک پر بحث: ’پسماندہ مسلمانوں سے یہ کیسی محبت، ایک بھی وزیر نہیں!‘ اسد الدین اویسی کا مودی حکومت سے سوال

[]

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے الزام لگایا کہ نوح میں مسلمانوں کے مکانات گرائے گئے۔ ملک کا ماحول مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا ہے۔ مسلم لڑکیوں کو حجاب کا مسئلہ بنا کر تعلیم سے دور رکھا گیا۔ اویسی نے حکومت سے کہا کہ وہ 1991 کے عبادت ایکٹ سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے۔

اویسی نے کہا کہ ہمارے وزیر داخلہ کل ’بھارت چھوڑو کا نعرہ لگا رہے تھے، اگر انہیں معلوم ہوتا کہ یہ کسی مسلمان نے دیا ہے تو وہ یہ نعرہ نہ لگاتے۔ یہ نعرہ یوسف مہر علی نے دیا تھا جن کا پیغام گاندھی جی نے پورے ملک میں دیا تھا۔ اویسی نے منی پور تشدد کے حوالے سے ایک شعر بھی پڑھا:

کرسی ہے تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہے،

کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *