حیدرآباد میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ 24 کاریں جل گئیں

[]

حیدرآباد۔ شہرمیں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔‌یوسف گوڑہ گنپتی کامپلیکس میں ” سری نانی کارس” کے نام سے سکنڈ ہینڈ گاڑیاں فروخت کرنے کا شوروم واقع ہے، جہاں منگل کی صبح اچانک آگ لگ گئی

 

اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پھیلتے ہوئے کاروں کو اپنی زد میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریڈ کے عملہ نے مقام واقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام کیا۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جا رہی ہے۔

 

اس حادثہ میں 24 کاریں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *