تلنگانہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

چند دن پہلے تک ریاست کے تمام اضلاع میں بارش ہورہی تھی تاہم اب اچانک درجہ حرارت میں اضافہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ صورتحال 20 اگست تک ختم ہوجائے گی۔

اس نے وضاحت کی کہ بارش کم ہو رہی ہیں اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ درجہ حرارت 31 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ گرم ہواؤں کے اثر کے باوجود ریاست کے کئی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

حال ہی میں، تقریباً 10 دنوں تک موسلادھار بارش ہوئی۔

شدید گرمی کے باعث کئی افرادسر درد، بخار، کھانسی اور نزلہ زکام جیسے مسائل کا شکار ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *