حیدرآباد میں ملعون راجہ سنگھ اور مادھوی لتا کے خلاف مقدمات درج

[]

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ اور حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد کی بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

گوشہ محل کے بی جے پی کے رکن اسمبلی کی خلاف سلطان بازار پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں ازخود مقدمہ درج کیا ہے۔ قبل ازیں 18 تاریخ کو افضل گنج پولیس نے رام نومی جلوس کے موقع پر بغیر اجازت ریالی نکالنے پر اور عوامی مقام پر آتش بازی ٹریفک میں خلل اندازی پر راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا تازہ طور پر ایک اور کیس درج کیا گیا ہے۔

 

اسی دوران رام نومی جلوس کے دوران مادھوی لتا کی جانب سے کی گئی حرکت کے خلاف بیگم بازار پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی گئی جس پر پولیس نے مادھوی لتا کے خلاف دو فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

 

مادھوی لتا نے سدی عنبر بازار مسجد کے پاس مسجد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تیر کمان چلانے کا اشارہ کیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *