[]
مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کی تنظیم میں شمولیت پر مبارک باد دی ہے۔
آن لائن ہونے والے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی ایران کو کونسل میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون کونسل کے اراکین کو خطے میں جاری نئی سرد جنگ سے مل کر مقابلہ کرنا چاہئے۔ چین ملکی امور میں دوسروں کی مداخلت کی ہمیشہ مخالفت کرتا ہے۔
چینی صدر نے کونسل کے اراکین کے درمیان باہمی تجارت میں ملکی کرنسی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران روس کے صدر پوٹن نے بھی ایران کی کونسل میں شمولیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ شنگھائی تعاون کونسل دنیا میں عادلانہ نظام کی تشکیل میں اقوام متحدہ کے ساتھ متحد ہے۔