[]
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات 10 اگست کی صبح کریم نگر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں مبینہ طور پر ایک مکان میں تلاشی لی۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق ، این آئی اے تلنگانہ پولیس کے ساتھ صبح 4 بجے کریم نگر کے حسینی پورہ میں واقع تبریز خان کی رہائش گاہ پر پہنچی جو اس وقت دبئی میں مقیم ہے۔ کے مکان کی تلاشی لی ۔
این آئی اے حکام نے تبریز کے گھر سے کچھ دستاویزات اور دیگر اشیاء ضبط کیں۔ عہدیداروں نے گھر والوں سے اس کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خان کے گھر کے علاوہ عادل آباد میں کچھ اور مقامات پر تلاشی لی جارہی ہے۔