[]
واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح دو موٹر سائیکل سوار افراد نے سلمان خان کے باندرہ کے گھر ’گیلیکسی اپارٹمنٹ‘ پر 5 راؤنڈ فائر کیے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس نے گپتا اور پال کو 16 اپریل کو گجرات کے بھوج سے گرفتار کیا تھا۔ سلمان خان کے گھر کے باہر ہونے والی اس فائرنگ کی ذمہ داری انمول بشنوئی نامی شخص نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے لی تھی۔ پولیس کے مطابق جس ’آئی پی‘ ایڈریس سے پوسٹ اپ لوڈ کی گئی تھی وہ پرتگال کا تھا۔ اسے فائرنگ کے واقعے سے تین گھنٹے پہلے اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ انمول کے نام پر فیس بک اکاؤنٹ غیر ملکی موبائل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا۔