[]
ریاض ۔ کے این واصف
سیول ایوی ایشن کی جانب سے مارچ 2024 میں مملکت کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔عاجل نیوز کے مطابق ایئرپورٹس کی درجہ بندی کےلیے گیارہ جائزہ نکات مقرر کیے گئے تھے۔ ان میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ شامل تھا۔
کارکردگی کے اعتبار سے جدہ کا کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ایئرپورٹ، ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، القیصوبہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اورعرعرایئرپورٹ سرفہرست رہے۔ایئرپورٹس کے معیار کو جانچنے کےلیے انہیں پانچ زمروں میں تقسیم کیا گیا جس کے تحت پہلے زمرے میں انٹرنیشنل ایئرپورٹس شامل تھے جہاں مسافروں کی سالانہ تعداد 15 ملین تک تھی۔اس زمرے میں جدہ کا کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ سرفہرست رہا ۔دوسرے نمبر پرریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ رہا۔ دونوں ایئرپورٹس کو مساوی نکات حاصل ہوئے تاہم معیار کے حوالے سے جدہ ایئرپورٹ بازی لے گیا۔
دوسرے زمرے کے لیے ان انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو شامل کیا گیا جہاں کے مسافروں کی تعداد 5 سے 15 ملین سالانہ تھی۔اس زمرے میں پہلے نمبر پرکنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا جبکہ امیرمحمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر رہا۔