[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ “حسین امیرعبداللہیان” نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل سے توقع ہے کہ وہ قوام متحدہ کے چارٹر کے ساتویں باب کے تحت درج ذیل نکات کی روشنی میں ایک جامع اور حتمی قرارداد منظور کرے:
1- غزہ کے تمام علاقوں بشمول رفح یہاں تک کہ مغربی کنارے میں فوری، مکمل، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا قیام؛
2- غزہ کی انسانی ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ؛
3- قیدیوں کا تبادلہ؛
4- صیہونی حکومت کو غزہ سے تمام فوجی دستوں کو بھاری ہتھیاروں سمیت فوری اور غیر مشروط طور پر واپس بلانے کا حکم دینا اور لوگوں کی ان کے علاقوں اور مقامات پر محفوظ واپسی کی ضرورت؛
5- اسرائیلی حکومت کے خلاف ایک جامع اور فوری ہتھیاروں کی پابندی کا مضبوط اطلاق؛
6- بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کی پابندی کی حمایت، نسل کشی کے ارتکاب، صحافیوں، عوامی خدمت کی تنظیموں کے ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ کے مرتکب تمام کمانڈروں، مجرموں اور اسرائیلی جرائم کے حامیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے اور سزا دلوانے، نیز غیر روایتی ہتھیار جیسے فاسفورس بم اور اسرائیلی حکام کے غزہ میں ایٹمی بم استعمال کرنے کی بار بار کی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس رجیم کے مواخذے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔