[]
نظام آباد:20/ اپریل (پریس نوٹ)حافظ محمد لئیق خان صدر ضلع جمعیت العلماء نظام آباد نے سابق رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت ایک جانب اقلیت دوست ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو دوسری جانب مسلم اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجاتا ہے
انہوں نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی محمد شکیل عامر اور ان کی اہلیہ نے حالیہ اپنے بیانات میں حکومت اور پولیس کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا اظہار کیا ہے۔ حافظ محمد لئیق خان نے کانگریس حکومت پر زور دیا کہ وہ سیاسی انتقام کی روش سے باز آجائیں کیونکہ مسلم اقلیت میں ناراضگی بڑھتی جارہی ہے
انہوں نے کہا کہ محمد شکیل عامر کے فرزند سے معمولی غلطی سرزد ہونے پر انہیں مقدمات میں ماخوذ کرتے ہوئے ان کے مستقبل کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کانگریس حکومت مسلم دشمنی میں بی جے پی سے آگے نکلنے کی کوشش کررہی ہے۔