[]
نظام آباد 20/اپریل (پریس نوٹ)بتاریخ 19/اپریل 2024 کو مدرسہ معہد الاشرف مالاپلی نظام آباد میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید منعقد ہوا جس میں دوطلباء کرام کو قرآن مجید کا آخری رکوع پڑھاکر مفتی سعید اکبر صاحب امام وخطیب جامع مسجد نے مبارکباددی اور دعاء فرمائی اورکہا کہ عوام الناس حفاظ کی قدر کرنے والے بنیں چونکہ یہ اللہ کے منتخب بندے ہیں اور حفاظ کرام کو چاہیے کہ وہ تین باتوں کا خاص خیال رکھیں
1۔روزآنہ تین پارے پڑھنے کا اہتمام کریں
2.اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں
3.اپنا رہن سہن حفاظ جیساہی رکھیں کسی قسم کی بداخلاقی ہم سےظاہر نہ ہونے پائیں اس موقع پر ناظم مدرسہ حافظ محمد لئیق خان صدر جمعیۃ علماء نظام آباد نے مدرسہ کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ مدرسہ اپنی یوم تاسیس ہی سے بزرگان دین کے بتاے ہوے معمولات کا پابند ہے اور فی الحال مدرسہ میں 120 طلباء زیر تعلیم ہیں حافظ سعید خان ودیگر اساتذہ کرام کی انتھک محنتوں سے مدرسہ ترقی کی راہ پرگامزن ہے اس موقع پر مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد اسلامیہ حافظ عبد الحکیم حافظ فیاض مفتی ابراہیم خان مولانا ہاشم بیگ کے علاوہ شہر کے مختلف علماء وحفاظ نے شرکت کرتے ہوے حافظ اوران کے سرپرستوں کو مبارکباد دی مسعود احمد اعجاز کانگریس قائد عبد الحئی راحیل عزیز اللہ خان ودیگر سماجی ذمہ داران موجود تھے انتظامیہ مدرسہ کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوے دعاوں کی درخواست کی گئی