وارانسی کی عدالت نے گیانواپی مسجد احاطہ کے سروے کی میڈیا رپورٹنگ پر لگائی قدغن

[]

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جج نے مزید ہدایت دی ہے کہ اے ایس آئی سروے کی کوئی بھی فائنڈنگ سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائے کیونکہ اس سے نقض امن کا خطرہ ہوسکتا ہے۔انجمن نے اپنی عرضی میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ سروے سے متعلق جو بھی خبریں شیئر کی جارہی ہیں وہ جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔اور اس سے عوام میں غلط پیغام جارہا ہے۔لہذا اس طرح کی گمراہ کن خبروں کی اشاعت پر روک لگائی جائے۔

وہیں گیانواپی احاطے میں آج چھٹے دن بھی سروے جاری رہا۔سروے کا آغاز صبح 8بجے ہوا اور 12:30تک جاری رہے پھر ایک وقفے کے بعد 2بجے دوبارہ سروے کا آغاز ہوا اور 5بجے دوبارہ بند ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *