کٹھوعہ میں دولہا دُلہن نے ووٹ ڈالا

[]

کٹھوعہ: ایک جوڑے نے آج اپنی شادی کے دن ووٹ ڈالا۔ کٹھوعہ ٹاؤن کے وارڈ نمبر 9کے پولنگ اسٹیشن میں قطار میں ٹھہرے رائے دہندے اسیم منگوترہ اور اس کی بیوی ویشالی کو شادی کے لباس میں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

قطار میں ٹھہرے ووٹرس نے دونوں کے لئے راستہ بنایا تاکہ وہ دوسروں سے پہلے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوسکیں۔ جوڑے نے کہا کہ شادی کی رسومات مکمل ہوتے ہی جوڑا فوری مرکز رائے دہی پہنچا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *