[]
دریں اثنا اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار ہندوستانی عملے میں سے ایک کے ہندوستان پہنچنے کے بعد ہی ایران نے بقیہ 16 عملے کے لوگوں کو اپنے وطن جانے کی اجازت دیدی ہے۔ ہندوستان میں ایرانی سفیر نے یہ اعلان کیا ہے کہ تمام 16 لوگ کبھی بھی اپنے وطن جا سکتے ہیں، وہ حراست میں نہیں ہیں، وہ سب آزاد ہیں۔ واضح رہے کہ ایران و اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور دونوں ممالک میں جنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔