[]
حیدرآباد۔ بیوی کے ظلم و ستم کا شکار ایک شوہر نے آج حیدرآباد کے مضافات میں خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ شہر کے کوم پلی علاقہ میں پیش آیا۔کوم پلی کا رہنے والا ناگیش آج مقامی تالاب کے پاس پہنچا اور اس نے اپنی بیوی سے طلاق دلانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر اس نے تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلینے کی دھمکی دی۔
اس نے بتایا کہ اس بیوی اسے خوب مارتی ہے اور چرکے بھی دیتی ہے، مقامی افراد نے سمجھا بجھا کر رسی کی مدد سے اسے باہر نکالا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں شوہر انتہائی تکلیف کے ساتھ اپنے جسم پر چرکوں کے نشانات بتا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اس کی بیوی اسے بچوں سے بھی ملنے کا
موقع نہیں دیتی اور بہت ہی ظلم کرتی ہے جس سے وہ تنگ آچکا ہے لہذا اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
నా భార్య నన్ను కొడుతోంది.. నాకు విడాకులు ఇప్పించకుంటే సచ్చిపోతా అంటూ చెరువులో దిగిన వ్యక్తి
హైదరాబాద్ – నగేశ్ అనే వ్యక్తి కొంపల్లి జయభేరి పార్క్ చెరువులోకి దిగి నా భార్య నన్ను కొడుతోంది.. నా పిల్లల దగ్గరకు నన్ను రానివ్వడం లేదు, నాకు విడాకులు ఇప్పించండి, లేదంటే సచ్చిపోతా అంటూ… pic.twitter.com/izaSB5y42x
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) April 18, 2024