اردو ٹیچرس فورم نارائن پیٹ کی جانب سے تقریب عید ملاپ اور عازمین حج و عمرہ کی گلپوشی

[]

نارائن پیٹ: 18 اپریل (اردو لیکس)بتاریخ 17 اپریل بروز چہارشنبہ کو اردو ٹیچرس فورم نارائن پیٹ کی جانب سے عید ملاپ تقریب سرکاری مدرسہ فوقانیہ نسواں نارائن پیٹ میں منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت امیر الدین چاند نے کی۔ اس اجلاس میں جناب ڈاکٹر فرید الدین صاحب جو سال حال جج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لئے جارہے ہیں

 

انکی گلپوشی کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ عبد الغفار صاحب معتمد اردو ٹیچرس فورم عمر کی روانگی کے لئے جارہے ہیں انکی بھی گلپوشی کی گئی ۔۔ اس تقریب کی نظامت مدرس عبد السلام نے کی ۔اس موقع پر عبد الرشد، محمد ایوب، خدیجہ بانو بیگم ۔ سلطانہ ٹیچر ،صبا سلطانہ خاتون نائب صدر پی آر ٹی یو، زرینہ بیگم اور دیگر اساتذہ موجود تھے موجود تھے۔

 

اساتذہ نے حرمین کی زیارت کا شرف حاصل کرنے جا رہے زائرین سے دعاوں کی گذارش کی ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *