امریکہ سے عبدالعرفات کی لاش حیدرآباد لائی گئی

[]

حیدرآباد: ایک25 سالہ طالب علم محمد عبدالعرفات کی لاش پیر کی رات  دیر گئے کو اس کی رہائش گاہ ناچارم لائی گئی ہے جوکہ حیدرآبادکے قریب ہے۔ عبدالعرفات جوکہ کلیف لینڈیونیورسٹی اوہیومیں انفارمیشن ٹکنالوجی میں ماسٹرکی ڈگری کا تعلیم حاصل کررہے تھے7مارچ کے بعد سے خاندان سے ان کارابطہ ختم ہوگیاتھا۔

7مارچ کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئے تھے ان کے خاندان کو تاوان کی ادائیگی کا کال وصول ہواتھا‘جن کی لاش کلیف لینڈ امریکہ کی ایک جھیل میں پائی گئی۔ نیویارک میں قونصل جنرل ہند نے 9اپریل کواعلان کیاتھا کہ طالب علم کلیف لینڈ میں مردہ پائے گئے اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ نے پیپرورک کی تکمیل کی اور ایرپورٹ پر لاش حاصل کی گئی۔

جس کے بعد لاش کوعرفات کی رہائش گاہ میڑچل ملکاجگری ضلع نزدحیدرآباد منتقل کیاگیا۔ آج تدفین عمل میں آئے گی۔ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے قبل ازیں سکریٹری خارجہ ونئے کتوارہ سے بات چیت کی تھی۔

انہوں نے نیویارک میں قونصل جنرل ہند کومکتوب بھی روانہ کیاتھا تاکہ عبدالعرفات کو تلاش کرنے میں درکارمدد کی جاسکے۔ محمد عبدالعرفات مئی2023 میں امریکہ کو روانہ ہوئے تھے تاکہ مذکورہ یونیورسٹی سے انفارمیشن ٹکنالوجی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرسکیں۔

 ان کے ارکان خاندان نے ادعا کیا تھا کہ7مارچ کے بعد سے بات چیت نہیں ہوئی ہے۔عرفات کے والد محمد سلیم کونامعلوم شخص کی جانب سے17مارچ کو ایک کال وصول ہواتھاجس میں ادعا کیا گیا تھا کہ عرفات کاایک گینگ کی جانب سے اغوا کرلیاگیاہے۔

 یہ ٹولی منشیات فروخت کرتی ہے۔ کال کرنے والے نے عرفات کی رہائی کے لئے ایک ہزاردوسو امریکی ڈالر کامطالبہ کیاگیاتھا۔ کال کرنے والے نے دھمکی دی تھی کہ اگر رقم ادا نہ کی جائے تو عرفات کے گردے فروخت کردیئے جائیں گے۔

 محمد سلیم نے امریکہ میں اپنے رشتہ داروں کو اس تعلق سے مطلع کیاتھا جنہوں نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے واچ آرڈر جاری کیاتھا۔ ارکان خاندان کی جانب سے18مارچ کو ہندوستانی قونصل شکاگوکوایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے عرفات کاپتہ لگانے میں مدد کرنے کی جانب توجہ مبذول کروائی تھی۔

بتایاجاتاہے کہ عرفات 5مارچ کو اپنے گھر جوکہ ریزرواسکوائرمیں واقع ہے روانہ ہوئے تھے لیکن واپس نہیں آئے۔ طالب علم کی لاش 8اپریل کومسخ شدہ حالت میں ایک جھیل میں پائی گئی۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات کی گئی اورلاش برآمد کی گئی۔ پولیس کی جانب سے موت کی محرکات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *