سمندر کے اندر ہائبرڈ جنگ سے ایک ارب انسانوں کو خطرہ لاحق

[]

بروسیلز: نیٹو کے ایک کمانڈر نے سمندر کے اندر ہائبرڈ جنگ کی ہلاکت خیزی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایک ارب افراد کی سلامتی کو خطرہ ہے۔

دی گارڈین کے مطابق نیٹو کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈیڈیئر مالیٹیرا کا کہنا ہے کہ پانی کے اندر کا بنیادی ڈھانچا روس کی جانب سے خطرات کا شکار ہے، جس کی وجہ سے یورپ اور شمالی امریکا میں تقریباً ایک ارب لوگوں کی سلامتی خطرے میں ہے۔

وائس ایڈمرل ڈیڈیئر مالیٹیرا نے خدشے کا اظہار کیا کہ روس زیر آب انفرا اسٹرکچر بشمول ونڈ فارمز، پائپ لائنز اور پاور کیبلز کو نشانہ بنا سکتا ہے کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ روس نے انٹرنیٹ کیبلز اور پائپ لائنز کے ذریعے یورپی معیشت کو درہم برہم کرنے کے لیے سمندر کے نیچے ہائبرڈ جنگ کی تیاری کر رکھی ہے۔

میری ٹائم کمانڈ (مارکوم) کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ پانی کے اندر کیبلز اور پائپوں کے نیٹ ورک پر یورپ کی طاقت اور مواصلات کا انحصار ہے، یہ نیٹ ورک ماسکو اور نیٹو کے دیگر مخالفین کی طرف سے جاری ’ہائبرڈ جنگ‘ برداشت نہیں کر سکتا۔

انھوں نے کہا کہ سمندر کے نیچے ہماری تمام معیشت خطرے میں ہے، کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ روسیوں نے سمندر کے نیچے آپریٹ ہونے والے جوہری آبدوز تیار کر لیے ہیں، ہم بھی غافل نہیں ہیں، ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہم بھی نیٹو ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *