[]
اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبوں میں حالیہ 4 دنوں میں موسلا دھار بارشوں اور بجلی گرنے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان محکمہ آفات و ہنگامی حالات کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 55 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت، سخت موسمی حالات کے دوران کھتیوں میں گندم کی کٹائی میں مصروف، کسانوں پر مشتمل ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو، آفت زدہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سامان پہنچانے کی، ہدایات جاری کی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں کے باعث مکانات اور انفراسٹرکچر کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ 2022 کے سیلاب میں بھی ملک کا ایک تہائی حصّہ زیرِ آب آ گیا تھا۔ سیلابی ریلوں میں 2 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور متاثرہ علاقوں کو 30 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔