[]
حیدرآباد: بودھن کے سابق ایم ایل اے شکیل عامر کے بیٹے راحیل کے خلاف سڑک حادثہ کے پرانے معاملہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ سال 2022 میں جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 پر کاجل چوہان نامی غبارے فروخت کرنے والی خاتون کو سڑک عبور کرنے کے دوران ایک کار نے ٹکر دے دی تھی۔
اس حادثہ میں خاتون کے گود میں موجود اس کا دو ماہ کا بچہ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ وہ زخمی ہوگئی تھی۔جوبلی ہلز پولیس نے اس وقت اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا تھا جس کار سے ٹکر ہوئی تھی وہ سابق رکن اسمبلی کی تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے یہ واضح نہیں ہو سکا تھا کہ کار کون چلا رہا تھا۔ اس دوران افنان نامی نوجوان نے پولیس سے رجوع ہوکر بیان دیا تھا کہ گاڑی وہ چلا رہا تھا اسے گرفتار کر لیا گیا اور چارج شیٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی۔ پرجا بھون کے پاس پیش آئے سڑک حادثہ کے معاملہ میں سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد
پولیس نے اس کے دوست افنان اورغبارے فروخت کرنے والی خاتون کا بیان قلمبند کیا اوران کے بیانات کی بنا پر شکیل عامر کے بیٹے کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کو پرجا بھون کے پاس حادثہ کے معاملہ میں گرفتارکیا گیا ہے۔