[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے غزہ کے خلاف جارحیت کے بعد اب تک تین ہزار سے زائد مرتبہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنایات کی وجہ سے غزہ رہائش کے قابل نہیں رہا ہے۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت صحت کے اہلکار نے کہا کہ صہیونی حکومت نے جارحیت کے ابتدائی دنوں سے ہی طبی مراکز کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا ہے جس سے جنگ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کی فراہمی مشکل ہوگئی۔
اہلکار نے کہا کہ اب تک صہیونی فورسز کے ہاتھوں غزہ میں 155 طبی مراکز مکمل تباہ یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔
دراین اثناء فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے 3045 مرتبہ جنگ جنایت کا ارتکاب کیا ہے۔