تلنگانہ: اسکول وین کی زد میں آکر کمسن لڑکی جاں بحق

[]

حیدرآباد: اسکول وین کی زد میں آکر ڈیڑھ سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے مُدوٹا گاؤں میں منگل کی صبح پیش آیا۔

لڑکی کی شناخت اریبہ کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اریبہ اتفاقی طور پر پرائیویٹ اسکول وین کے نیچے آگئی۔ لڑکی کی شناخت اریبہ کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کی ماں اپنے بیٹے کو اسکول لے جارہی تھی اوریہ لڑکی وین کے پیچھے کھڑی تھی کہ اس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

لڑکی کے والد رزاق آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جگتیال کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *