[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شام میں اسرائیلی دہشت گرد حملے کے بعد جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے اندر صہیونی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اس واقعے کے بعد صہیونی حکام نے نفسیاتی جنگ شروع کرتے ہوئے ایران کے خلاف جوابی حملے کا ڈھونگ رچانا شروع کیا ہے۔
ایرانی اعلی دفاعی عہدیدار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی مفادات کے خلاف کسی قسم کے اقدام کی صورت میں دشم کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایرانی اعلی عہدیدار نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو مزید آپشن ہمارے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ حملے میں ابتدائی سطح کا اسلحہ استعمال کیا ہے۔ دوسری سطح کا حملہ پہلے سے زیادہ تباہ کن اور موثر ہوگا۔ اسرائیل کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران جیسے ملک کے خلاف بدمعاشی نہیں چلے گی۔