تلنگانہ: برقی صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی، موبائل ایپ کا اپ ڈیٹیڈ ورژن دستیاب

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے برقی صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے سدرن ریجن الکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اپنے موبائل ایپ کا اپ ڈیٹیڈ ورژن جاری کیا ہے۔

ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ایپ میں صارفین اپنے بل کی تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے کنکشن کے لئے درخواست بھی اسی ایپ کے ذریعہ دی جاسکتی ہے۔

ایپ کے ذریعہ بل کی ادائیگی، گزشتہ سال استعمال ہوئے جملہ یونٹس وغیرہ کی تفصیل بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ صارفین ایپ کے ذریعہ برقی سربراہی میں رکاوٹ، وولٹیج میں کمی زیادتی، برقی سپلائی کے دیگر مسائل، برقی میٹر میں مسائل، میٹر جلنے کی شکایات اور بلنگ کے مسائل وغیرہ کی شکایت بھی کر سکتے ہیں۔

ایپ کے ذریعہ برقی کے نئے کنکشن، زمرہ میں تبدیلی، گرین ٹیرف، سولار روف ٹاپ کے لئے بھی درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔ ایپ میں برقی چوری کی رپورٹ، ٹیرف کی تفصیلات، حفاظتی نکات جیسی تفصیلات بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے اپ ڈیٹ شدہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے یو ایس سی نمبر رجسٹر کرتے ہوئے اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ حکام نے صارفین کو اس موبائل ایپ سے فائدہ اٹھانا کا مشورہ دیا ہے۔ صارفین جو پہلے سے ہی ایپ استعمال کر رہے ہیں انہیں ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *