سلمان خان کی رہائش گاہ کے سامنے نامعلوم افراد کی 5 راونڈ فائرنگ

[]

ممبئی _ 14 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے سامنے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو علی الصبح ممبئی کے باندرہ علاقے میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے پانچ راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اداکار کی گلیکسی اپارٹمنٹ کی رہائش گاہ کے باہر صبح 5 بجے کے قریب پانچ راؤنڈ فائر کیے تھے۔

سلمان خان جن کے پاس وائی پلس کیٹیگری کی سیکیورٹی ہے وہ گھر پر موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ باندرہ پولیس فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کرلی ہے۔ اس کے علاوہ مقامی پولیس کی کرائم برانچ کے اہلکاروں نے بھی متوازی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے اور وہ ان کا پتہ لگانے کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ  کر رہے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *