[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے شہر جنین کے قریب غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ہے۔
گذشتہ روز صہیونی فوج نے جنین کے قریب کار میں سوار 3 نوجوان فلسطینیوں کو گولی مار کر تینوں کو شہید کردیا۔
اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت اور غاصب آباد کاروں کے جرائم میں شدت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان جرائم کے تمام نتائج کا ذمہ دار غاصب صہیونی کابینہ کو قرار دیا۔ اس تنظیم نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی قبضے کو روکنے اور ان جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سزا دینے نیز فلسطینیوں کی بین الاقوامی حمایت کے لیے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا۔