گھریلو جھگڑے میں بیٹے نے بزرگ باپ کا قتل کیا

[]

میہر: مدھیہ پردیش کے میہر ضلع کے امدرا تھانہ علاقہ کے پرسوار گاؤں میں ایک نوجوان نے اپنے بوڑھے باپ کو لاٹھیوں سے پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو جھگڑے کی وجہ سے کل رات رام سریش کشواہا نامی نوجوان نے اپنے 65 سالہ والد موہن لال کشواہا کو ڈنڈے کے حملے سے قتل کردیا۔

بتایا گیا کہ متوفی موہن لال نے اپنے چھوٹے بیٹے رام سریش اور اس کی بیوی کو گھر سے باہر نکال دیا تھا جس کی وجہ سے نوجوان نے غصے میں آکر اپنے والد کو قتل کردیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *