[]
غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نےکہا ہےکہ جنگ بندی معاہدہ کے لیے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے۔ واضح رہے کہ مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسرائیل کی تجاویز کے جواب میں حماس کا کہنا ہےکہ معاہدہ کے لیے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے۔
حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہےکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، غزہ کے تمام بےگھر فلسطینیوں کی ان کےگھروں کو واپسی اور غزہ میں انسانی امداد کی ضروریات کے مطابق فراہمی ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرکے قیدیوں کے تبادلےکی باعزت رہائی کا معاہدہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ منگل کو اسرائیلی وفد نے اپنی تجاویز مصری حکام کے حوالےکی تھیں۔