[]
شردپوار گروپ نے اجیت پوار گروپ پر ان ہدایات پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا دروزاہ کھٹکھٹایا تھا، جس پر عدالت نے یہ حکم دیا ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور کے وی وشوناتھن کی ڈویژن بنچ نے اجیت پوار گروپ سے کہا کہ وہ بتائے کہ 19 مارچ کے عدالتی حکم کے بعد کتنے اشتہارات شائع ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی خبردار کیا کہ عدالتی حکم نہ ماننے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
بنچ نے اجیت پوار گروپ کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی سے کہا کہ وہ یہ تفصیلات پیش کریں کہ 19 مارچ کو دیے گئے حکم کے بعد کتنے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔ اگر وہ (اجیت پوار) ایسا سلوک کر رہے ہیں تو ہمیں ایک رائے قائم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ جان بوجھ کر ہمارے احکامات کا غلط مطلب نکالے۔