سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری ، عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ

[]

ریاض:سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز میں موسم اور موسمیاتی پیشگوئی کے ڈائریکٹر جنرل حمزہ کومی کا کہنا ہے کہ بدھ سے مملکت کے جنوب سے شمال تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔

الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارش کے اس سلسلے میں سراوت کے پہاڑ، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک کے جنوبی حصے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق کی طرف سے حائل اور قصیم کے علاقوں اور ریاض کے علاقے کے مغربی حصے باران رحمت برس سکتی ہے۔

انہوں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بارش سے بچنے اور بذریعہ سڑک سفر کے دوران احتیاط کا مشورہ دیا۔ عاجل ویب کی رپورٹ کے مطابق شہری دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے سات ریجنوں میں اس ہفتے موسمی صورتحال کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

موسمیات کے قومی مرکز نے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اس کے علاوہ گرج چمک اور طوفان کی پیشگوئی کی ہے۔ شہری دفاع کا انتباہی ایس ایم ایس میں کہنا تھا کہ لوگ ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں اور موسمی صورتحال کے حوالے سے سرکاری ذرائع ابلاغ سے خبروں پر انحصار کیا جائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *