اورنگ آباد میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ۔ خواتین اوربچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

[]

نئی دہلی: کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک ہی خاندان کے 7 افراد جو رات کو سوتے ہیں اور چند ہی گھنٹوں میں ان کی موت ہوجاتی ہے۔ یہ بات ناقابل یقین لگتی ہے لیکن ایسا ہوا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد میں آج ایک عمارت میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

 

اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جا بحق ہوگئے۔اورنگ آباد کے کمشنر منوج لوہیا نے بتایا کہ آگ ٹیلرنگ شاپ میں لگی اوراوپری منزل تک پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق اورنگ آباد میں کنٹونمنٹ کے علاقہ میں الکٹرک اسکوٹر میں آگ لگ گئی جو چارجنگ پر لگی ہوئی تھی اور ٹیلرنگ کی دکان کے بالکل باہر کھڑی تھی، چند ہی منٹوں میں آگ نے کپڑوں کی دکان کو اپنی زد میں لے لیا اور

 

عمارت کی پہلی اور دوسری منزل تک پھیل گئی۔ آگ پھیلتے ہی دوسری منزل پر موجود خاندان پھنس گیا۔ دو بھائیوں وسیم اور سہیل کی جھلس جانے کی وجہہ سے موت ہوگئ جبکہ اس خاندان کے دیگر افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں تین تا چار سال کی عمر کے بچے اور خواتین شامل ہیں۔

 

پولیس دکان میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کررہی ہے اورنعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *