دہلی شراب پالیسی معاملہ: سنجے سنگھ کی درخواست ضمانت اور گرفتاری کو چیلنج کرنے عرضی پر سپریم کورٹ میں آج سماعت

[]

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل پہنچ گئے ہیں۔ سنجے سنگھ، منیش سسودیا اور کے کویتا اس معاملے میں پہلے ہی جیل میں ہیں۔ کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور وہ 10 دن تک اس کی تحویل میں رہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی حراست ختم ہونے کے بعد انہیں خصوصی جج کاویری باویجا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی نے ان کی 15 دن کی عدالتی تحویل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ‘بالکل تعاون نہیں کیا’۔ جس پر عدالت نے ای ڈی کی درخواست کو قبول کر لی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *