پولیس نے تلنگانہ سے ’اڑتے‘ چور کو گرفتار کرلیا

[]

تھیروننتا پورم: کیرالا پولیس نے ایک ”ہائی پروفائل“ چور کو یہاں گرفتار کرلیا جو مقفل گھروں سے سونے کی چوری کیلئے ہوائی جہاز سے سفر کرتا تھا۔

تلنگانہ کا متوطن اوما شنکر کو یہاں ایر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ضلع کھمم کا متوطن شنکر نے ایک مندر میں درشن کیلئے ماہ مئی میں شہر حیدرآباد آیا تھا۔

پولیس کے مطابق شنکر، گذشتہ دو ماہ کے دوران اپنی آبائی ریاست تلنگانہ سے 4بار فضائی سفر کرچکا ہے۔ وہ جون میں ایک آٹو رکشہ کے ذریعہ پورے شہر کا دورہ کرچکا ہے۔ جس کا مقصد مقفل گھروں کی نشاندہی کرنا تھا۔

اس ریکی کے بعد وہ گوگل میاپ کے ذریعہ دوبارہ رات میں پہونچتا اور دن میں نشاندہی کردہ مقفل مکانات کو نشانہ بناتا تھا اور اس کے پاس آلات کی مکمل کٹ تھی جس سے قفل شکنی کے بعد ان مکانات سے سونا چرا لیتا تھا۔

مسروقہ سونے کو وہ گروی رکھدیتا تھا وہ اس سونے کے حصول کیلئے دوبارہ پھر کبھی نہیں آتاتھا۔ تلنگانہ کے صدر مقام میں شنکر، تین بار کامیابی سے جرم کا ارتکاب کرچکا ہے اور وہ مسروقہ سونے کو 6لاکھ روپے پر گروی رکھ چکا ہے۔

سرقہ کا کیس درج کرنے کے بعد پولیس کو ایک آٹو رکشہ ڈرائیور سے اہم معلومات حاصل ہوئی اس آٹو ڈرائیور نے دن میں شنکر کو چھوڑا تھا۔

آٹو ڈرائیور کے اس اہم انکشاف سے پائی پروفائل چور کو پکڑنے میں کامیابی ملی۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوانی کے ایام میں ہی شنکر ہسٹری شیٹر رہ چکا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *