آر ٹی سی ملازمین کا احتجاج ، یونین قائدسے گورنر کی ملاقات

[]

حیدرآباد: صدر تلنگانہ مزدور یونین تھامس ریڈی نے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن سے آر ٹی سی بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔

آج راج بھون میں ٹی ایم یو کے وفد نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے آر ٹی سی ملازمین کے جذبات سے انہیں واقف کرایا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر نے سماعت کرنے کے بعد ان کی درخواست پر ہمدردانہ غور وخوص کرنے کا تیقن دیا۔ حکومت نے آر ٹی سی کو سرکار میں ضم کرنے کے متعلق راج بھون کو روانہ کردہ بل کو گورنر کی جانب سے عدم منظوری کے بعد آر ٹی سی ملازمین اور ورکرس نے راج بھون کا گھیراو کیا۔

اس گھیراو کے بعد گورنر نے ملازمین سے ملاقات کی اور ایک گھنٹہ سے زیادہ مختلف امور پر بات چیت کی۔

بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تھامس ریڈی نے کہا کہ گورنر نے انہیں بتایا کہ ان کے پاس ملازمین کے مفادات کی اہمیت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ملازمین کو پریشانی میں ڈالنا نہیں چاہتی ہیں۔

حکومت کی جانب سے مکمل معلومات حاصل ہونے کے بعد وہ بل کو منظوری دیں گی۔ تھامس ریڈی نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ بہت جلد بل کو منظوری مل جائے گی۔ انہوں نے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملازمین سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *