[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ خان یونس میں مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کو ایک بتاہ شدہ گھر کے اندر محصور کرکے بم دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
القسام کے مطابق واقعے کے بعد صہیونی فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں گھوم رہے ہیں تاکہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے۔
دراین اثناء صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ساتھ تصادم کے دوران مزید کئی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔